530

انا للہ وانا الیہ راجعون، ملک ریاض کی دنیا ہی اجڑ گئی.

انا للہ وانا الیہ راجعون، ملک ریاض کی دنیا ہی اجڑ گئی.
بحریہ ٹاؤن کے چیئر مین ملک ریاض کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں ۔ وہ میجر عامر کی والدہ تھیں ۔ملک ریاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر پاکستان کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اظہار افسوس کیا ہے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔واضع رہے کہ گزشتہ دنوں بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے کووڈ 19ویکسی نیشن کے جملہ اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ نہ صرف کووڈ کی عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین بلکہ اسے بحریہ ٹائون اور اردگرد کی آبادیوں کے لاکھوں لوگوں کو لگانے کے اخراجات بھی ملک ریاض حسین خود ادا کرینگے۔ اس کیلئے بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہسپتال نے وزارت صحت حکومت پاکستان‘ وزارت صحت حکومت سندھ کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے بحریہ ٹائون کراچی میں کورونا کی مفت ویکسی نیشن کی آن لائن رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں