ہمارے خلاف نئی شازش ہورہی ہے ۔عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  نئی سازش ہورہی ہے اور پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کاگڑھ چشتیاں نہیں بلکہ لندن ہے، پاکستانی باہرمحنت کرکے پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں، یہ یہاں سے پیسہ چوری کرکے باہربھیج دیتے ہیں، یہ ساراخاندان لندن میں ہے اور صرف کمائی کرنےپاکستان آتےہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جب تک ملک میں انصاف نہیں کرتےخوشحال نہیں ہوسکتے، اسمبلی میں بڑےڈاکودیکھےاور جیل میں تمام چھوٹے چور دیکھے، ہم ملک کےبڑےبڑے ڈاکوؤں کووزیراعظم بنادیتےہیں، آج ملک کی سربراہی کرنےوالے 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر الزام لگایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا پالتو ہے، کبھی ایک کیس کبھی دوسرا کیس، بہاولپور میں بڑی مونچھوں والے لوٹے کو مقابلے میں ہراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک بھی میراہے اور فوج بھی میری ہے، میں نےکبھی اداروں کوکمزور کرنےکی کوشش نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ مجھے معلوم ہوا نیا پلان بن رہا ہے، مجھےکہہ رہےہیں سیلاب کیلئے کام کرو، سیاست نہ کرو، سیلاب کیلئےجوکام میں کروں گا، سب سے زیادہ کام کروں گا اور حکومت سے بھی کراؤں گا، حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلاؤں گا، تم چوروں کامقابلہ بھی کروں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ نئی سازش ہورہی ہے ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے اور لوٹے بنانے کی کوشش ہورہی ہے چووں کاپیسہ چل رہاہے، ہمارے ایم پیز کے پاس جاکر کروڑوں روپے کی آفر دے رہے ہیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے بھی تیار ہوگئے ہیں اور وہ دھمیکاں دے رہے ہیں دوسری طرف نہ گئےتو ہم یہ کردیں گے۔

نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سن لو، تمہار اانتظار کررہاہوں جلدی واپس آؤ، ساری قوم تمہارا ایسااستقبال کرےگی کہ ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا، نوازشریف کیوں مفرورہے اس کی کہانی 10سال پہلےشروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کیوں مفرورہے، اس کی کہانی 10سال پہلے شروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے، نواز شریف نے مریم کے نام پر لندن میں چار محل خریدے، چھوٹے ذاتی فائدوں کی وجہ سےان کوووٹ دینےکی بھاری قیمت قوم چکارہی ہے۔

Leave a Comment