ملکہ برطانیہ انتقال کرگئی ۔ لندن

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کے انتقال کی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کے انتقال کا اعلان کیا۔

ایلزبتھ دوئم کے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ ہوں گے۔

ملکہ ایلزبتھ دوئم گزشتہ 70 برس سے ملکہ تھیں، ان کے انتقال پر برطانیہ میں 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران یونین جیک (برطانوی پرچم) سرنگوں رہے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطاق ملکہ برطانیہ کی طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرنس چارلس اور کمیلا پارکر بھی ملکہ برطانیہ کی عیادت کیلئے پہنچ گئی تھیں، ان کے علاوہ ڈیوک اور ڈچز آف کیمرج پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن بھی ملکہ کی عیادت کیلئے بالمورال شاہی محل میں موجود تھیں۔

Leave a Comment